اگر آپ اپنے موبائل فون کا خرچ ایک حد کے اندر رکھنا چاہتے ہیں تو Tele2 prepaid آپ کیلئے درست انتخاب ہے! آپ جتنی رقم سے ری فل کریں گے، اس سے زیادہ استعمال نہیں کر سکیں گے اور
آپ کیلئے اپنے حالیہ بیلینس کا علم رکھنا بھی بالکل آسان ہو گا۔ Tele2 prepaid استعمال میں آسان اور باکفایت ہے۔

آغاز کرنے کیلئے ہدایات
آپ ہمارے کسی پارٹنر سٹور یا شوسک (نیوز ایجنسی) میں اپنے لیے سٹارٹ کٹ خرید سکتے ہیں۔ یہاں کلک کر کے آپ Tele2 کے تمام پارٹنر سٹورز دیکھ سکتے ہیں۔
رجسٹریشن
نارویجن حکام نے لازم قرار دے رکھا ہے کہ پری پیڈ کارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو رجسٹر کیا جاۓ۔ اگر آپ کے پاس نارویجن شناختی نمبر نہیں ہے تو آپ کو سٹارٹ کٹ خریدنے کے بعد اسے رجسٹر کرنا ہو گا جس کا طریقہ یہ ہے:
· اگر آپ ہمارے کسی لوکل پارٹنر سے سٹارٹ کٹ خریدیں تو آپ سٹارٹ کٹ میں موجود رجسٹریشن فارم استعمال کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم مکمل کر کے دکان کے عملے سے کہیں کہ وہ فارم کو اس نمبر پر فیکس کر دیں: 21 31 49 50۔ اس رجسٹریشن فارم کیلئے یہاں کلک کریں۔
· آپ رجسٹریشن فارم مکمل کر کے اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لگا کر اسے 21 31 49 50 پر فیکس بھی کر سکتے ہیں یا ان کاغذات کو mobil.privat@tele2.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نارویجن شہری ہیں یا عارضی D نمبر کے حامل ہیں تو آپ اپنی پری پیڈ سٹارٹ کٹ یہاں خرید سکتے ہیں (نارویجن زبان)۔ اپنے پری پیڈ کارڈ کو اس طرح رجسٹر کریں:
1۔ 4444 کو یہ کوڈ ورڈ بھیجیں: REG پہلا نام آخری نام نارویجن شناختی نمبر
(REG Berit Hansen 23010966667)۔ آپ کو SMS کے ذریعے تصدیق بھیجی جاۓ گی کہ رجسٹریشن مکمل ہو گئ ہے (SMS نارویجن زبان میں ہوگی)۔
2۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے، مہربانی کر کے یہاں کلک کریں اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ (معلومات نارویجن زبان میں طلب کی جائیں گی)۔
آپ اپنے پری پیڈ کارڈ کو مندرجہ ذیل طریقوں سے ری فل کر سکتے ہیں:
1۔ اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ استعمال کر کے Mine Sider Kontant پر لاگ آن کریں (نارویجن زبان میں)۔
2۔ اپنی قریبی شوسک یا Tele2 پارٹنر سٹور میں ری فل واؤچر خریدیں۔ یہاں کلک کر کے آپ Tele2 کے تمام پارٹنر سٹورز دیکھ سکتے ہیں (نارویجن زبان میں)۔
3۔ انٹرنیٹ پر فوری ری فل۔ اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو آپ فوری ری فل حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ کو پہلے Mine Sider پر لاگ آن نہیں کرنا پڑتا۔ فوری ری فل کیلئے یہاں کلک کریں (نارویجن زبان میں)۔
آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنا بیلینس چیک کر سکتے ہیں:
1۔ Mine Sider Kontant پر لاگ آن کریں (نارویجن زبان میں)۔
2۔ اپنے موبائل فون میں *111# لکھ کر اور کال بٹن کو دبائیں تو سکرین پر آپ کا حالیہ بیلینس دکھائی دے گا۔
اگر آپ ناروے سے باہر ہوں توTele2 پری پیڈ کارڈ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں:
• بیرون ناروے سے فون کرنے کیلئے: *100* لکھ کر مطلوبہ فون نمبر ڈائل کریں اور پھر # دبائیں۔
(*100* +47 xx xx xx xx#)
• اپنا بیلینس چیک کرنے کیلئے: اپنے موبائل فون میں *111# لکھ کر کال بٹن کو دبائیں تو سکرین پر آپ کا حالیہ بیلینس دکھائی دے گا۔
• کسٹمر سپّورٹ کو فون کرنے کیلئے:*100* +47 47 23 00 01# لکھیں اور پھر کال بٹن دبائیں۔
شرائط جاننے کیلئے یہاں کلک کریں (نارویجن زبان میں)۔
کسٹمر سپّورٹ
کسٹمر سپّورٹ سے رابطے کیلئے آپ mobil.privat@tele2.com کو ای میل بھیج سکتے ہیں (براہ مہربانی نارویجن یا انگلش میں ای میل لکھیں)۔ یا 02000 پر ہماری کسٹمر سپّورٹ کو فون کریں۔